ونے کمار افغانستان میں بھارت کے نئے سفیر مقرر
لاہور (نیوز ڈیسک) مودی سرکار نے ونے کمار کو افغانستان کے لئے بھارت کا نیا سفیر مقرر کر دیا ۔وہ من پریت ووہرہ کی جگہ لینگے۔ ونے کمار بھارتی وزارت خارجہ میں 1992ء بیچ کے افسر ہیںاور جائنٹ سیکرٹری سائوتھ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں انہیں افغانستان اور خطے کے امور کے حوالے سے خاصی معلومات اور تجربہ حاصل ہے۔