بنوں میں پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے سے2کمسن بچوں کی حالت غیر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) خیبر پی کے، کے علاقے بنوں میں پولیوسے بچائو کے قطرے پینے سے دو کمسن بچوں کی حالت بگڑ گئی جنہیں بنوں سے جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
آٹھ ماہ کی بچی عاصمہ اور کمسن چھ سالہ بچے حمزہ کو ان کے والدانعام اللہ بنوں سے راولپنڈی لائے۔ ہولی فیملی کے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان بچوں کو خیبر پی کے، کے ڈاکٹروں نے راولپنڈی ریفر کیا ہے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے متاثرہ فیملی نے حکومت پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے ۔