محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں نیب کے حق میں قرار داد جمع کرادی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کا جوابی وار، پنجاب اسمبلی میں نیب کے حق میں قرارداد جمع کرادی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب پر عوام خوش جبکہ کرپٹ بیوورکریٹس اور کرپٹ حکمران خوفزدہ ہیں اور بلاامتیاز احتسابی عمل شروع ہونے سے کرپٹ عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ قرارداد میں چیئرمین نیب جسٹس ( ر) جاوید اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کے عوام کو چیئرمین نیب کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر فخر ہے کیونکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے۔ قبل ازیں احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میںنیب کے خلاف پیش کی گئی قراردادکی منظوری انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔