سوہاوہ چکوال روڈ پر اسفالٹ ڈالنے کیلئے پلانٹ کی تنصیب کا کام جاری
ملہال مغلاں ( نامہ نگار) سوہاوہ چکوال روڈ پر اسفالٹ ڈالنے کے لیے ملہال مغلاں میں پلانٹ کی تنصیب کا کام تیزی سے شروع ہو چکا ہے ۔ کرنل (ر) یٰسین لنگرا نے ملہال مغلاں میں میڈیا کے نمائندون سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے بیس دن کے اندر تنصیب کا کام مکمل ہو جائے گا اور پلانٹ چیکنگ کے بعد فنکشنل کر دیا جائے گا جبکہ روڈ پر اسفالٹ ڈالنے کا کام عنقریب ایک ماہ میں شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی معیاری تعمیر کے لیے چیکنگ کا کام انتہائی سخت ہے معمولی تاخیر سے مشکلات میں اضافہ ہوا لیکن جلد ازالہ ہو جائے گا ۔