کوٹلی ستیاں سے مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں کارکن کہوٹہ جلسے میں شرکت کریں گے
کوٹلی ستیاں (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) تحصیل کوٹلی ستیاں کے ترجمان ممبر میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں ڈاکٹر محمد فیاض راجہ‘ راجہ الطاف ستی‘ شاہد اقبال ستی‘ آفتاب ستی‘ یاسر غفار ستی‘کرامت ستی‘ یامین ستی‘ صوفی دلشاد ستی‘ مصطفی صداقت ستی‘ شوکت ستی ایڈووکیٹ‘ قیصر ستی‘ وسیم نجیب ستی دیگر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کیا۔3مارچ کو مسلم لیگ کا جلوس صدر خورشید ستی ایڈووکیٹ کی قیادت میں کوٹلی ستیاں سے براستہ لہتراڑ 10بجے کہوٹہ کے لئے روانہ ہوگا۔جس میں ایم ایس ایف مسلم لیگ یوتھ ونگ مسلم لیگ یونین کونسل کے عہدیدارا ن راجہ ناصر ستی‘ حاجی زاہد زیدی‘ خالد ظہور‘ حاجی زاہد ستی‘ ڈاکٹر شوکت‘ طاہر ستی‘ ارشد ستی‘ اجمل ستی ایڈووکیٹ‘ ماسٹر زبیر ستی و دیگر ہزاروں کارکن جلسہ میں شرکت کریں گے۔