2موٹر سائیکل سواروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
سنجوا ل کینٹ (نامہ نگار) ناصر محمود ولد محمد اعجاز ساکن سنجوال کینٹ نے تھانہ صدر اٹک میں بیان دیا ہے کہ میں واپڈا میں ملازم ہوں میں اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نیو ہٹیاں روڈ سے کچے راستہ پر جھلا خان چوک روڈ پر پولٹری فارم کے قریب پہنچا تو اسی اثناء میں 2نامعلوم اشخاص موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آ گئے اور انہوں نے مجھے رکنے کا اشارہ کیا میں نے اپنا موٹر سائیکل بھگا دیا جس پر موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے نوجوانوں نے مجھ پر فائرنگ کی جس سے میں شدید زخمی ہو کر گر گیا