کر پٹ وزر اء نے ملک باالخصوص بلو چستان کو کنگال کر دیا ، پر نس محی الدین بلو چ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچ ثقافت دن کے موقع پر ہمیںجو اتفاق دیکھنے میںآتا ہے اگر ایسا اتفاق بلوچ عوام میںہمیشہ ہوجائے تو پھر کوئی طا قت بلو چوں کا استحصال نہیں کر سکتی یہ بات سابق وفاقی وزیر اوربلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے تنظیمی عہدیداروں اور مختلف وفود سے ملاقات میںکہی۔ان کی رہائش گاہ بلوچ ہائوس میںبلوچ کلچرل ڈے کے حوالے سے تقریب کااہتمام کیا گیا تھا انہوںنے کہا کہ کرپٹ ارکان اور وزراء نے ملک بالخصوص بلوچستان کو کنگال کرکے رکھ دیا ہے اور خود بیرون ملک کے بینکوں میںڈالراورپائونڈجمع کرارہے ہیں انہوںنے کہا کہ ملک کے عوام اور خاص طور پر بلوچ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی صفوں میںاتحاد پیدا کرکے اتفاق کے ساتھ آئندہ الیکشن میںووٹ کا استعمال کرکے اپنی حقیقی نما ئندوں کا چنا ئو کر یں ۔