ڈائریکٹر فنانس کے ڈی اے شمشیر خان کے انتقال پر فضا سوگوار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے کے ڈائریکٹر فنانس شمشیر خان کے انتقال پر ادارے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ مرحوم شمشیر کئی ماہ سے بے پناہ دبائو میں کام کررہے تھے ایک جانب کے ڈی اے کی یونین ان کے خلاف مظاہرے کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگارہی تھی دوسری جانب ان کے خلاف انکوائری شروع کردی تھی جس کے بعد ان کی شوگر بہت بڑھ گئی طبیعت بگڑ گئی بالاخر ان پر اسپتال میں دل کا دورہ پڑا ا ور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ شمشیر خان کے دوستوں نے کہاکہ ہمارے دوست کو کے ڈی اے کے لوگوں نے مار دیا۔