ندیم انصاری کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے‘متحدہ پاکستان اور ایم کیو ایم لندن نے اپنا کارکن قرار دیدیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ پاکستان اور ایم کیو ایم لندن نے الگ الگ بیان میں ندیم انصاری کو اپنا کارکن قرار دیدیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ندیم انصاری کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ندیم انصاری کا ماورائے عدالت قتل ظلم ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن نے ندیم انصاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں خوف کا نام امن ہے۔ جنازے اٹھتے رہے تو سیاست میں ہمارا حصہ ضائع ہو جائے گا۔