ٹیکس چوروں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،،الیکشن میں صرف وہی حصہ لے سکتا ہے جو غیر متنازع .شعیب سڈل
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی غرض سے اگر الیکشن کمیشن ان سے معاونت طلب کرے تو وہ ایسی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں,اراکین پارلیمنٹ ٹیکس ضرور جمع کراتے ہیں لیکن اس میں ہمیشہ حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے،، شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ انہوں نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران بھی الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا,انہوں نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ میں ستر فیصد ٹیکس گوشوارے جمع ہی نہیں کراتے