اے خدا ہم کو تُو ہدایت دے
سیدھا رستہ ہم اختیار کریں
صبر برداشت اور شکر کے ساتھ
جئیں، اک دوسرے سے پیار کریں
اے خدا ہم کو ان کی صف میں لا
جن پہ انعام تیرا عام ہوا
نہ کر ان میں غضب تیرا جن پر
یوں ہوا کھیل ہی تمام ہوا
اے خدا وہ بنا ہمیں ملت
جس پہ تیرے کرم کی ہو بارش
جو ترے حِفظ اور پناہ میں ہو
کوئی دشمن نہ کر سکے سازش
اے خدا ہم جہاں میں ہوں ممتاز
اسطرح پائیں ہم خودی کا راز
صرف تیرے حُضور سجدہ کریں
سیکھ لیں مومنوں کا ہم انداز
اے خدا کر دعا ہماری قبول
بخش دے تُو ہماری ہر اِک بھول
ہم کو کافی ہے بار گاہ تیری
اور شافی ترا حبیب رسول
اے خدا ہم کو نیک نیت دے
ہم کو غیرت دے اور حمیت دے
تیرے محبوب کی ہیں ہم اُمت
رحم کر ہم پہ ہم کو عزت دے
سیدھا رستہ ہم اختیار کریں
صبر برداشت اور شکر کے ساتھ
جئیں، اک دوسرے سے پیار کریں
اے خدا ہم کو ان کی صف میں لا
جن پہ انعام تیرا عام ہوا
نہ کر ان میں غضب تیرا جن پر
یوں ہوا کھیل ہی تمام ہوا
اے خدا وہ بنا ہمیں ملت
جس پہ تیرے کرم کی ہو بارش
جو ترے حِفظ اور پناہ میں ہو
کوئی دشمن نہ کر سکے سازش
اے خدا ہم جہاں میں ہوں ممتاز
اسطرح پائیں ہم خودی کا راز
صرف تیرے حُضور سجدہ کریں
سیکھ لیں مومنوں کا ہم انداز
اے خدا کر دعا ہماری قبول
بخش دے تُو ہماری ہر اِک بھول
ہم کو کافی ہے بار گاہ تیری
اور شافی ترا حبیب رسول
اے خدا ہم کو نیک نیت دے
ہم کو غیرت دے اور حمیت دے
تیرے محبوب کی ہیں ہم اُمت
رحم کر ہم پہ ہم کو عزت دے