لاہور (خبرنگار خصوصی+ ریڈیو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو ملک کیلئے اپنے اثاثے بھی بیچ دوں گا، پنجاب اربن فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ ادوار میں بدانتظامی حکومتوں کی ناکامی تھی جس سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے لیکن اس میں بھی کئی سوراخ ہو چکے ہیں جس کی وجہ بے ہنگم آبادی بھی ہے، لاہور میں سستی ہاﺅسنگ سکیم کا اجرا کیا گیا ہے جس کا دائرہ آئندہ چند سالوں میں پورے پنجاب تک وسیع کر دیا جائے گا۔ دریں اثناءشہباز شریف نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ، گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور کم ناپ تول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث بڑی مچھلیو ںکو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے تاکہ کسی کو عوام کے استحصال کی جرا¿ت نہ ہو۔ انہوں نے اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی سطح پر ایک کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی جس کا ہر ماہ دو بار اجلاس ہوگا اور وہ تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی بھی ذمہ دار ہوگی۔ وہ گذشتہ روز ایوان وزیراعلیٰ میں پرائس کنٹرول، ملاوٹ کے خاتمے، اوزان و پیمائش اور ماڈل بازاروں کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں اغیار کی بھیک ترک کرکے اپنے وسائل کو ترقی دے کر اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہو گا اگر پوری قوم اس بات کا عزم کر لے تو پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرکے اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کر سکتا ہے۔ وہ الحمراءہال میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے زیراہتمام ”منظم شہری زندگی: قومی ترقی کی جانب سفر“ (Management Urbanization: The Road To Development)کے موضوع پر منعقدہ پانچ روزہ پاکستان اربن فورم 2011ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری گوشت کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں نہ صرف لاہور میٹ کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بلکہ آج اس کمپنی کے زیراہتمام پہلے موبائل میٹ یونٹ کا افتتاح بھی کیا جا رہا ہے جوکہ نہایت خوش آئند ہے۔ وہ لاہور میٹ کمپنی کے پہلے موبائل میٹ یونٹ کا افتتاح کر رہے تھے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ اور یا مقبول جان کی رہائش گاہ واقع جی او آر ون گئے اور انہیں ان کے صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ خالی ہونے والی وزارتوں پر نئے وزراءکا تقرر جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم کی مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا سیلاب آیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024