لاہور (ریڈیو نیوز + نیوز ایجنسیاں) لیبیا میں محصور پاکستانیوں میں سے مزید 180 افراد ترک ایئر لائنز کی دوسری خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ایک ترک کمپنی کے ذریعے واپس آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 354 ہو گئی ہے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں متعدد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم ترک کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے اور اسی کی کوششوں سے ہماری واپسی ممکن ہو سکی ہے‘ لیبیا میں ہونے والے ہنگاموں میں کئی پاکستانی بھی جاںبحق ہو چکے ہیں لیکن وہاں پاکستانی سفارتخانہ نے ان کی حفاظت یا وطن واپسی کے لئے کچھ نہیں کیا‘ ہزاروں پاکستانی اب بھی واپسی کے لئے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024