اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکشن افسروں کی بھرتی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کی پٹیشن پرجسٹس ریاض احمد نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ ملازمین کو مطمئن کئے بغیر کوئی بھرتی نہ کی جائے۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ سپیکر ملازمین کی ترقیوں کا خیال کرتے ہوئے فیصلے کریں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کررکھی تھی کہ سپیکر فہمیدہ مرزا نئے سیکشن افسر بھرتی کررہی ہیں جبکہ اکثر ملازمین ترقی سے محروم ہیں۔