صدر آصف علی زرداری سے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صدارتی کیمپ کراچی میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی مسائل مل کرحل کرنے پر اتفاق کیا۔
صدارتی کیمپ کراچی میں ہونے والی ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں، ملک سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کواپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ صدرمملکت نے اس کے بعد وزیراعلی سید قائم علی شاہ کے ساتھ توری بند کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیرآب پاشی سیف اللہ دھاریجو نے توری بند کی مرمت کے بارے میں بریفنگ دی اوربتایا کہ یہ کام دوماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ صدر نے کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔