وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ شہباز بھٹی کو حکومت نے سکیورٹی فراہم کی تھی لیکن اس واقعہ کا تاریک پہلو یہ ہے کہ آنجہانی وزیر نے سکیورٹی اہلکار اپنے ساتھ نہیں رکھے ۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کو خود مانیٹر کر رہے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کا تعین ضرور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ تفصیل سے زیر بحث لایا گیا ہے کہ اہم شخصیات کی سکیورٹی کے لیے متبادل پلان بنانا چاہیے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز بھٹی کو سکیورٹی ان کو درپیش خطرات کے سبب فراہم کی گئی تھی تاہم وہ یہ سکیورٹی اپنی ذاتی رہائش گاہ سے کچھ دور واقع اپنے دفتر پر چھوڑ دیا کرتے تھے ۔