اسلام آباد ائیرپورٹ پروزارت خارجہ کے حکام نے لیبیا سے آنے والے پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا ، واپس آنے والے پاکستانی وطن پہنچ کرانتہائی خوش تھے ، ان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اوروہ مشکل سے جان بچا کرواپس آئے ہیں ، اس موقع پرایڈشنل خارجہ سیکرٹری محمد نعیم خان نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں اٹھارہ ہزارپاکستانی موجودہیں جن کی بحفاظت واپسی کیلئے مزید پروازیں بھیجی جائیں گی،انہوں نے بتایا کہ وہاں مقیم تمام پاکستانی محفوظ ہیں
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024