صوابی (ثناء نیوز ) پیپلز پارٹی (شیر پائو) کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو نے نے کہا ہے کہ شریف برادران کی نااہلی سے پیدا شدہ صورتحال کا انجام برا ہوگا۔ صوبہ پنجاب میں گورنر راج فوری ختم کیا جائے۔ حکومت اکثریتی جماعت مسلم لیگ (ن) کو حکومت کرنے کا حق دے۔ موضع غلاماں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نا اہلیت کے فیصلے پر ہمیں بلکہ ساری قوم کو تشویش ہے اس اقدام سے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے گورنر راج اور شریف برادران کی نا اہلی کے خلاف جاری تحریک کے لیے رابطہ کیا تو ہم سیاسی طور پر اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج اور شریف برادران کے خلاف فیصلہ متنازعہ ہے۔
اور گورنر راج کے لئے پہلے سے حکومت نے تیاری کی تھی تاکہ پنجاب اسمبلی کے ممبران توڑے جا سکیں۔ نواز شریف جیسے قومی لیڈر کو اس طریقے سے نا اہل عدالت نہیں بلکہ صرف عوام نا اہل کر سکتے ہیں۔
آفتاب شیر پائو
اور گورنر راج کے لئے پہلے سے حکومت نے تیاری کی تھی تاکہ پنجاب اسمبلی کے ممبران توڑے جا سکیں۔ نواز شریف جیسے قومی لیڈر کو اس طریقے سے نا اہل عدالت نہیں بلکہ صرف عوام نا اہل کر سکتے ہیں۔
آفتاب شیر پائو