واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے قواعد و ضوابط کو بہتر بنائے۔ اس ضمن میں حوالہ سسٹم کے ذریعے رقوم بھیجنے کا نظام شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔ محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اندر دہشت گردانہ حملوں میں اضافے سے حوالہ سسٹم کا براہ راست تعلق ہے۔ رپورٹ میں بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان بین الاقوامی اقدامات کی پیروی کرے جن کا حلقہ رقوم کی ترسیل کے متبادل نظام فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی لین دین میں بھارت کا بڑھتا ہوا علاقائی کردار اس کا رقوم کی ترسیل کا غیر رسمی کراس بارڈر سسٹم بڑے پیمانے کی انڈر گرا¶نڈ معیشت حوالہ کا بڑے پیمانے پر استعمال اور غیر مفید ٹیکس کے نظام سمیت یہ تمام معاملات منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں کیلئے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہیروئن پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان واقع ہونے کے باعث بھارت کے راستے بھاری پیمانے پر منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ بھارت میں دہشت گردوں کو دیگر ذرائع سے رقوم فراہم کی جا رہی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38