نویں اور دسویں کے صرف چار مضامین , جبکہ 11 ویں اور 12 ویں کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے: شفقت محمود
شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی اور رواں سال لازمی امتحانات لینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ 9 ویں اور 10 ویں کا صرف اختیاری مضامین اور ریاضی میں امتحان لیا جائے گا یعنی نویں اور دسویں کے صرف چار مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ 11 ویں اور 12 ویں کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔