قومی کرکٹر بابر اعظم کی شادی اگلے سال ہوگی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)’قومی کرکٹر بابر اعظم کی شادی اگلے سال ہوگی‘قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہوگی۔بابر اعظم کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہوا ہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا کی بیٹی سے طے ہے اور ان کی منگنی بھی ہوچکی ہے۔ بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔