خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں اسپیشل اکنامک زون قائم کئے جائیں گے
پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار صنعتی ترقی کے لئے تمام اضلاع میں اسپیشل اکنامک زون قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈی آئی خان اورایبٹ آباد میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل ہو گیا۔ شہری کہتے ہیں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔صوبائی حکومت کے نئے منصوبے کے تحت مختلف اضلاع میں نئے اکنامک اسٹیٹ کی بحالی و تعمیر کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، صوبے کے گیارہ اضلاع میں 200 ملین روپے سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں دو سالوں کے دوران 59 نئے صنعتی یونٹ کو شامل کیا گیا جبکہ 47 ناکارہ اور بند یونٹس کو فعال کیا گیا۔