محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی کوئی اجازت نہیں ہوگی البتہ اگر نجی تعلیمی ادارے آن لائن ایجوکیشن شروع کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کی اجازت ہوگی۔اس موقع پر وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نجی تعلیمی اداروں کو آن لائن ایجوکیشن شروع کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف اساتذہ آن لائن تدریس کے لیے اسکول آسکیں گے،طلبا کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی، نجی اسکولز اگر اپنے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلوانا چاہتے ہیں تو ان کو محکمہ صحت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال کی اکیڈمک پالیسی اور اسکولز کھولنے کے ساتھ ساتھ جو نجی اسکولز پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو اگلے درجوں میں ترقی دینے پر تحفظات رکھتے ہیں اور جن بچوں کے تعلیمی نتائج اس معیار کے نہیں ہیں اس پر نظرثانی کے لئے ایک سب کمیٹی بنا دی گئی ہے، جو تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38