وزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک منتقل کرنے کی ہدایت
پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ افسروں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک منتقل کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آج جاری کی گئی ہدایات میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوام کےلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔