دبئی کی قومی فضائی کمپنی امارات ائیرلائن کے سبکدوش ہونےوالے صدر ٹِم کلارک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ان کی فضائی کمپنی کو اپنے تمام سابقہ مقامات اور نیٹ ورک پر پروازوں کی بحالی میں کم سے کم چار سال لگیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹِم کلارک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں چارسال تک ہم چیزوں کو معمول پر آتا ہوا دیکھ سکیں گے۔امید ہے کہ تب تک امارات اپنے نیٹ ورک پر پروازیں چلا رہی ہوگی اور پہلے کی طرح کامیاب ہوچکی ہوگی۔ٹِم کلارک نے کہا کہ ہوابازی کی صنعت آیندہ سال موسم گرما میں بحال ہونا شروع ہوجائے گی لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ کرونا کےعلاج کے لیے ویکسین 2021ءکے اوائل تک بڑے پیمانے پر دستیاب ہوجانی چاہیے۔ کلارک اسی ماہ کمپنی کی صدارت سے سبکدوش ہورہے ہیں اور پھر وہ اس کے مشیر بن جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آیندہ چند برسوں کے دوران میں فضائی سروس کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور 2023 یا 2024ءتک ہم پروازوں کی تعداد میں اضافہ ملاحظہ کریں گے،الّا یہ کہ عالمی معیشت کسی اور بڑے صدمے سے دوچار نہیں ہوتی ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ طیاروں میں سفر کے دوران میں جسمانی فاصلہ معاشی اور ماحولیاتی اعتبار سے قابل عمل نہیں ہے کیونکہ اس کا مطلب آدھے خالی طیارے چلانا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال امارات مسافروں کو یہ ہدایت کرتی رہے گی کہ وہ پروازوں میں سفر کے وقت دستانے اور چہرے پر ماسک پہن کر رکھیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38