وفاق نے میئر اسلام آبادکی بحالی کیخلاف اپیل واپس لے لی
اسلام آباد(وقائع نگار) وفاق نے میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیزکی بحالی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے کہاکہ میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف اپیل میری ایڈوائس کے خلاف دائر کی گئی۔ اب اپیل پر دلائل نہ دینے کی ہدایات ملی ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔