حکومت کاروبار کو ہفتے میں 7 روز کھلا رکھنے کی اجازت دے: چودھری شفیق علیم
رحیم یارخان (بیورور پورٹ)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چودھری محمد شفیق علیم نے کہا کہ حکومت لاک ڈاون کو فوری طور پر ختم کرے ، کاروبار کو ہفتے کے 7دنوں کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند اقدام ہے ۔
اس سے کاروباری حجم بڑھے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تما م بز نس کمیونٹی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کو یقینی بناے گی۔