Waqt News
Monday | April 19, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ختم نبوت کے معاملے پر ہم کالعدم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید
  • برطانیہ میں خطرناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسرائیل میں گھرسے باہر لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم
  • سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، دو خودکش حملہ آوروں سمیت5 دہشتگرد گرفتار
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ملتان کا عظیم مسلمان حاکم نواب مظفر خاں شہید

Jun 02, 2020 8:16 AM, June 02, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ملتان کا عظیم مسلمان حاکم نواب مظفر خاں شہید

نواب محمد مظفر خان سدوزئی شہید مودود خیل صفدر جنگ‘ صوبیدار و حاکم ملتان‘ بانی شجاع آباد نواب شجاع خاں کے فرزند و جانشیں اور ملتان کے صوبیدار نواب زاہد خان کے پوتے تھے۔ آپ 23 سال کی عمر میں افغان بادشاہ تیمور شاہ کے حکم سے ملتان کے صوبیدار بنے۔ آپ کا دور حکومت فروری 1780 ء تا جون 1818 ء تقریباً 38 سال کے عرصے پر محیط ہے۔

سکھوں کی طوائف الملوکی‘ کابل حکومت کے ادبار اور مغل حکومت کے انحطاط کے انتہائی مخدوش حالات میں آپ کی ذات مصدرحسنات اہلیان ملتان و گردونواح کے لوگوں کیلئے پناہ گاہ کی حیثیت رکھتی تھی۔ آپ نے عزم و ہمت کی چٹان بن کر سکھوں کے ملتان پر 9 حملوں کا مقابلہ کیا اور تاریخ کے صفحات پر اپنی جرات و بہادری کی داستان رقم کی۔ آپ کے عنانِ اقتدار سنبھالنے سے پہلے آٹھ سال تک ملتان پر سکھوں کی حکومت رہی۔ انہوں نے ملتان کو تباہ برباد کرنے اور یہاں کی عوام کا سکون غارت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اس طرح اقتدار سنبھالتے ہی آپ کے کندھوں پر ملتان کی دوبارہ تعمیر اور آئندہ سکھوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کی بھاری ذمہ داری آن پڑی اسے آپ نے بطریق احسن اور بخوبی و کمال نبھایا۔ آپ کی عمدہ تعلیم‘ اعلیٰ تربیت‘ بلند انتظامی صلاحیتوں‘ بہترین دفاعی و جنگی مہارتوں‘ رعایا کی خبرگیری‘ ہمدردی و خیرخواہی‘ خدمت خلق کے اسلامی اوصاف اور سیرت و کردار کے دیگر خصائص کی وجہ سے آپکا دور حکومت انتہائی شاندار تھا جس میں عوام کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ فوقیت حاصل رہی ۔ آپ کے دور حکومت کے دفاعی نظام اور نظام انصاف کے حوالے سے سابق وائس چانسلر بی زیڈ یو ڈاکٹر عاشق محمد خاں درانی یوں رقمطراز ہیں ’’نواب کا لشکر دو ہزار گھوڑ سواروں اور 10 ہزار پیادہ سپاہیوں پر مشتمل تھا گھوڑ سوار ہر وقت حاضر باش فوج تھی باقاعدگی سے تنخواہ لیتی تھی۔ نوا ب کے توپ خانہ میں 20 توپیں تھیں جو شجاع آباد کے قلعہ اور ملتان کے قلعہ میں مستقل طور پر نصب تھیں ان کیلئے بارود کے ذخیرہ کرنے کا ہر قلعہ میں خاطر خواہ انتظام کیا گیا تھا۔ نواب سپاہیوں کی صحت کا خاص خیال رکھتا تھا انکی رہائش اور خوراک کا بندوبست نہایت عمدہ تھا صحت کیلئے حکیم مقرر تھا انکے آپس کے جھگڑوں کو طے کرنے کیلئے محکمہ انصاف قائم تھا جس کا انچارج قاضی تھا اس سلسلے میں نواب بڑا سخت گیر تھا عوام کو بھی انصاف دینے میں بڑا انصاف پسند اور سخت واقع ہوا تھا کسی افغان یا رشتہ دار کی پرواہ نہ کرتا (از تاریخ ملتان ص 205 )

شوکت ترین پر مکمل اعتماد، وزیراعظم

نواب کا دور حکومت اگرچہ شدید خطرات و آزمائشوں اور سخت نوعیت کے چیلنجز کا دور تھا مگر آپ نے اپنے بہترین نظم و نسق سے تمام خطرات کو قابو میں رکھ کر اپنے زیرنگیں علاقے کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے بے شمار تعمیراتی کام کروائے۔ آپ کے فلاحی منصوبوں کی فہرست بہت طویل ہے مگر یہاں طوالت سے بچنے کیلئے قارئین کی خدمت میں تاریخ ملتان کا یہ اقتباس پیش کیا جاتا ہے ’’ملتان سے دس میل دور مظفر آباد کا قصبہ آباد کیا مزید دس میل آگے دریائے چناب کے دائیں کنارے ایک دکان تھی جہاں سے مسافر خوردونوش کی اشیاء لیتے تھے خاص کر وہاں کی کھجور مشہور تھی اور رات کو وہاں قیام کرتے تھے مالک کا نام موسیٰ تھا اسلئے دکان کا نام موسن دی ہٹی تھی۔ یہ ہٹی (دکان) چناب سے ڈیرہ غازیخان جاتے ہوئے راستہ میں تھی۔ نواب محمد مظفر خاں نے اس ہٹی سے نصف میل کے فاصلہ پر 1798 ء میں قلعہ تعمیر کروایا پھر شہر آباد ہو گیا اس طرح قلعہ اور شہر مظفر گڑھ کی بنیاد رکھی گئی اسی طرح نواب نے دیگر بے شمار تعمیراتی کام کروائے۔ چناب سے نہریں نکلوائیں۔ رنگ پور‘ مراد آباد‘ خان گڑھ‘ مظفر گڑھ‘ غضنفر گڑھ کے علاقوں کے لوگوں میں زراعت کی ترقی کی وجہ سے خوشحالی آگئی ‘‘ (ص 207)اس پُرآشوب دور میں کہ جب پورے برصغیر میں طوائف الملوکی کا دور دورہ تھا زندگی زیروزبر تھی‘ لاقانونیت اپنے عروج پر تھی‘ انگریز تیزی سے اپنے قدم مضبوط کرتا جا رہا تھا‘ سکھوں کی غارتگری‘ چھینا جھپٹی و لوٹ مار اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی تھی۔ نواب مظفر خاں شہید نے اضطراب و بے سکونی کے اس دور میں اپنے حسن انتظام‘ تجربے‘ مہارت‘ جرات و بہادری سے نہ صرف ملتان کی حفاظت کی بلکہ یہاں تعلیمی تعمیراتی کاموں کا جال بچھوا دیا۔

اتحاد، ایمان اور تنظیم

نواب مظفر خاں کے دور حکومت میں علم و ادب‘ تخلیقی و تحقیقی‘ صنعت و حرفت‘ معیشت و معاشرت سمیت زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ہوئی۔ آپ نے بالخصوص ملتان اور مظفر گڑھ میں بے شمار ترقیاتی و تعمیراتی اور فلاحی منصوبوں کو مکمل کیا۔ آپ نے آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے درج ذیل انہار کھدوائیں‘ نالہ گجو ہٹہ (شیرشاہ سے شجاع آباد) دھوندوں نالہ (شجاع آباد ) نالہ بختو واہ ‘ نالہ سکندر آباد‘ نہر کھادل‘ نہر طاہر پور‘ نالہ غوث واہ (رنگ پور اور خانپور) نالہ تلیری (مظفر گڑھ)

بندۂ آزاد

آپ کی اسلامی اقدار کی پاسداری کی وجہ سے اس دور کے علماء و مشائخ آپ سے بے پناہ محبت کرتے تھے اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ ملتان کے عظیم روحانی بزرگ اور سلسلہ چشتیہ کے شیخ المشائخ حضرت حافظ جمال اللہ ملتانیؒ نے سکھوں کے ملتان پر پانچویں حملے کے وقت آپکے شانہ بشانہ جہاد میں حصہ لیا اور سکھوں کے ملتان پر قبضے کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔ حضرت خوجہ سلیمان تونسویؒ نے مناقب المجوبین اور حضرت خواجہ شمس الدین سیالویؒ نے مراۃ العارفین میں آپکا تذکرہ تحسین و تعریف کے انداز میں کیا ہے ۔ حضرت خواجہ قاضی محمد عیسیٰ خانپوریؒ نے آپکے بارے میں یوں لکھا ہے ’’نواب مظفر الدین خاں شہید والیِ ملتان علم و عمل میں سراپا اخلاص تھے ‘ ملتان کے تمام صوفیاء کا احترام کرتے تھے‘ وہ سخاوت اور تقویٰ میں اپنی مثال آپ تھے‘‘ حضرت خواجہ خدا بخش علیہ الرحمت ملتانی آپ کے بارے میں یہ رائے دیتے ہیں ’’نواب مظفر الدین خان شہید ملتانی نہ صرف متقی و پارسا تھے بلکہ عالم دین اور مجاہد فی سبیل اللہ تھے‘‘ برصغیر کے کم عمر عبقری حکیم اور عالم علامہ عبدالعزیز پرہاڑویؒ نے اپنی کتاب منتہیٰ الکمال میں آپکے بارے میں یوں لکھا ہے ’’نواب مظفر الدین علم و فراست اور سراپا ادب ہیں یہ فقیر عبدالعزیز پرہاڑوی نواب صاحب کیلئے دعا گو ہے‘‘ ان جلیل القدر اور عظیم المرتبت علماء و مشائخ کی آراء سے نواب صاحب کی شخصیت کا روحانی دینی پہلو نمایاں ہوتا ہے ۔ وہ صرف حاکم نہیں تھے بلکہ دینی اوامرونواہی پر سختی سے کاربند عظیم انسان تھے۔ وہ شاعری بھی کرتے تھے ۔ نواب صاحب کی عظمت کی اس سے بڑی دلیل اور کیا ہو سکتی ہے کہ ظفر نامہ رنجیت سنگھ کے مصنف دیوان امر ناتھ بھی آپکی تعریف میںیوں لکھتے ہیں ’’ مظفر خاں خوش مزاج‘ و متقی شخص تھا اور وہ اس مقام سے تھا کہ جہاں نیک نامی اور شہادت لوح ایام پر ثبت ہو چکی ہے‘‘ ملتا ن کے اس عظیم حاکم نے ملتان کا دفاع کرتے ہوئے انتہائی پامردی اور استقلال اور ہمت و شجاعت سے سکھوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 2 جون 1818 ء کو اپنے پانچ بیٹوں‘ ایک بیٹی‘ درجنوں عزیزواقارب اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کر کے ہمیشہ کیلئے اپنا نام تاریخ کے روشن صفحات پر ثبت کرا دیا۔ آپ آزادی ہند سے پہلے ملتان کے آخری مسلمان حاکم تھے۔ آپ کی شہادت اور سقوط ملتان کے بعد سکھوں نے یہاں کے عوام بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے یوں سقوط ملتان کے مسلمانوں پر سیاسی‘ سماجی ‘ معاشی و معاشرتی اور تعلیمی طور پر خوفناک اثرات مرتب ہوئے۔

بھارت میں حالات تیزی سے انسانی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

    Apr 09, 2021
  • وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

    Apr 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • گوادر حملہ : شہید ہونے والے نیوی اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر ...

    May 13, 2019 | 13:49
  • سانحہ مچ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا

    Jan 09, 2021 | 11:57
  • بلوچستان: دہشت گردوں کا ایف سی پوسٹ پر حملہ، سپاہی اسد مہدی ...

    Feb 15, 2021 | 13:33
  • جنوبی وزیرستان حملہ: وزیراعظم کا شہید فوجی جوانوں کے ...

    Feb 13, 2021 | 18:07
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ختم نبوت کے معاملے پر ہم کالعدم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ...

    Apr 19, 2021 | 17:16
  • برطانیہ میں خطرناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    Apr 19, 2021 | 16:22
  • اسرائیل میں گھرسے باہر لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم

    Apr 19, 2021 | 16:17
  • سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، ...

    Apr 19, 2021 | 16:16
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    Apr 19, 2021 | 16:09
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی کرکٹ ٹیم کا کامیاب دورہ جنوبی افریقہ،ایک ...

    Apr 19, 2021
  • فیفا سے پاکستان کی معطلی …

    Apr 19, 2021
  • ایک اور مہنگا رمضان!!!!!

    Apr 19, 2021
  • کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

    Apr 19, 2021
  • Prophet Muhammad (PBUH) mentioned in Bible.

    Apr 18, 2021
  • 1

    بھارت میں حالات تیزی سے انسانی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں 

  • 2

    تحفظ ناموس رسالت کیلئے بین الاقوامی قانون سازی کی ضرورت

  • 3

     بجلی مہنگی کریں: عالمی بینک کا مطالبہ

  • 4

    بھارت یواین قراردادوں کیمطابق مسئلہ کشمیر حل کردے تو ہمارا اسکے ساتھ کیا تنازعہ ہے

  • 5

    وفاقی کابینہ میں رد و بدل

  • 1

    پیر  ‘6 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  19؍ اپریل2021ء 

  • 2

    اتوار  ‘5 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  18؍ اپریل2021ء 

  • 3

    ہفتہ  ‘4 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  17؍ اپریل2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘3 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  16؍ اپریل2021ء 

  • 5

    جمعرات ‘2 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  15؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • جہان حیرت ،مشاہیر کی نظرمیں

    Apr 19, 2021
  • تھوڑا سا گلہ بھی سن لے

    Apr 19, 2021
  •  ضیاء شاہد کی یادیں 

    Apr 19, 2021
  • الوداع ضیاء شاہد…(2)

    Apr 19, 2021
  • ڈی سی او کائونٹر، رمضان اور آخرت

    Apr 19, 2021
  • مستحقینِ زکوٰۃ

    Apr 19, 2021
  •  خطاط عبدالمجید پرویں رقم 

    Apr 19, 2021
  • اقبال کس کے عشق کا یہ فیض عام ہے

    Apr 19, 2021
  • جیسے میرے سرکار ہیں ویسا نہیں کوئی

    Apr 19, 2021
  • ٹکٹکی

    Apr 19, 2021
  • 1

    سحرو افطار کے وقت گیس کی کمی

  • 2

    رزِ داغ 

  • 3

    اب جس کی مرضی آئے وہ لے جائے روشنی

  • 4

    پنشن میں اضافہ کا مطالبہ

  • 5

    چکری روڈ راولپنڈی پر ٹریفک کے مسائل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جنت کی نعمتیں

  • 2

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۳)

  • 3

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۲)

  • 4

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۱)

  • 5

    عالمگیر پیغام (۳) 

  • 1

    اتحاد، ایمان اور تنظیم

  • 2

    میرا ایمان

  • 3

    پاکستان

  • 4

    اسلام انصاف

  • 5

    طویل صف

  • 1

    بندۂ آزاد

  • 2

    مولوی صاحبان

  • 3

    زندہ

  • 4

    ملا کے دین

  • 5

    مصلحت

منتخب
  • 1

    ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

  • 2

    وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

  • 3

    پاکستان سے بائیڈن کا بھی ’’ڈومور‘‘

  • 4

    رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

  • 5

    کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    ڈاکٹرز نسخے پر دوائی کا نام لکھنے کے بجائے فارمولا لکھنے کے پابند، نوٹی فکیشن جاری

  • 2

    چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ ...

  • 3

    فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز، (پمز)اسلام آباد میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہو گئیں

  • 4

    ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں, شیخ رشید

  • 5

    نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنےکا فیصلہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group