سندھ کی بیورو کریسی نے سازش کے تحت جعلی ڈومیسائل بنائے، لاکھوں ملازمتیں بانٹی گئیں: ایم کیو ایم پاکستان
کراچی(نیوز رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سندھ اسمبلی میں پا رلیما نی لیڈر کنو ر نوید جمیل نے کہا ہے کہ 27 مئی کو وزیر اعلی سندھ نے ڈومیسائل کے حوالے سے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا کمیٹی میریٹ پر بنائی جاتی تو اچھا ہوتا ۔کراچی حیدر آباد سمیت شہری علاقوں کی لاکھوں ملازمتیں جعلی ڈومیسائل کی بنیا د پر میرٹ کیخلا ف بانٹی گئیں سندھ کی بیورو کریسی نے منظم سازش کے تحت جعلی ڈومیسائل بنائیے گئے کراچی میں تمام زبان بولنے والوں کا حق چھینا گیا ہندوستان میں جو مودی کی مسلمانوں کے ساتھ جو پالیسی ہے سندھ حکومت اسی پالیسی پر شہری علاقوں کی عوام کے ساتھ سلو ک کررہی ہے پاکستان کی ترقی کے لئیے جان دینے والی قوم کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز بہا در آبا د میں پر ہجوم پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ کمیٹی رکن وممبر سندھ اسمبلی خو اجہ اظہا ر الحسن ،ابو بکر صدیقی ، عبد القادر خا نز ادہ،زاہد منصوری ، محفو ظ یا ر خان اور شاہد علی بھی مو جو د تھے ۔رکن رابطہ کمیٹی وممبر سندھ اسمبلی خو اجہ اظہا ر الحسن نے کہا کہ پانچ سال سے جعلی ڈومیسائل پر ہر فورم پر ملاقات کی وزیر اعلی سندھ سمیت کسی فورم سے ہمیں داد رسی نہیں کی گئی ہمیں امید ہے کہ عدالت جعلی ڈومیسائل کیس کا جلد فیصلہ کریں گی سندھ حکومت نے جعلی ڈومیسائل پر کمیٹی بناکر توہین عدالت کی ہے نوٹیفیکیشن عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کا ہتھکنڈہ ہے نو ٹیفیکیشن غیر قانونی غیر آئینی ہے نوٹس میں جو ممبر ہیں انہوں نے عدالت میں جعلی ڈومیسائل کی نفی کی ہے وزیر اعلی، چیف سیکرٹری اور تمام کمشنر ڈپٹی کمشنر عدالت کے نوٹس پر ہیں ہمارا حق ہے کہ ہم عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔خو اجہ اظہا ر الحسن نے مز ید کہا کہ آئین پاکستان اور سروسز ایکٹ کے تحت ایک سے لیکر 15تک کی ملا زمتیں علا قی نو جو ان کا حق ہے کر اچی حید ر آبا د ،میر پو ر خاص ،سکھر اور نو اب شاہ کے نو جو انو ں کو ملا زمتیں کیو ں نہیں دی جا رہی ؟بلکل اسی طر ح پو لیس پر بھی مقامی نو جو انو ں کا حق ہے اور با ہر سے 150سے زائد افسران کو کر اچی لاکر تعینا ت کیا جا تا ہے اور کر اچی کے پنجا بی ،پختون ،بلوچ اور مہا جر کو حق سے محروم کیا جا تا ہے۔ ہم یہ مطا لبہ کر تے ہیں کہ جعلی ڈومیسائل بنانے والو ں کیخلا ف کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور یہ کر پشن کر ڑو اربو ں روپے کی ہے نیب سے اپیل کر تے ہیں کہ کا رروائی کا دائر ہ کا ر بڑھا جا ئے اور قانون کے مطابق نیب اپنا کر دار ادا کر ے۔اس مو قع پر ڈپٹی کنوینر کنور نو ید جمیل نے مز ید کہا کہ پاکستان کا قانون یہ کہتا ہے کہ جو بچہ جہا ں پید ا ہو ا ہے وہ وہیں سے اس کا ڈومیسائل بھی جا ری ہو گا لیکن یہا ں پر عجیب تما شہ ہے کہ بچہ پید ا تو کر اچی یا حید ر آبا د میں ہو تا ہے لیکن اپنی پوری تعلیم بلکہ اعلی تعلیم بھی کہیں اور حا صل کر تا ہے یہ کیس نیب کے دائر ہ اختیار میں آتا ہے وہ اس کا نو ٹس لیں آخر میں خو اجہ اظہا ر الحسن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ان بدعنو انیو ں کا جو گز شتہ 40سالو ں سے جا ری ہے نو ٹس لے اور عوام کو انصاف دلائیں اور انہو ں نے دیگر سیا سی جما عتو ں پر بھی زور دیا کہ وہ سیا ست بر ائے سیا ست نہ کر یں بلکہ اس نا انصافی کیلئے آواز اٹھا ئے ۔