وکلا کی مالی امداد کے لیے سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی،ایڈوکیٹ جنرل سندھ
کراچی (این این آئی )سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈان کے دوران وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ وکلا کی مالی امداد کے لیے سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی ہے، وزیراعلی کی منظوری کے بعد معاملہ سندھ کابینہ کو بھیجا جائے گا،عدالت نے درخواست پر مزید کاروائی 22 جون تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈان کے دوران وکلا کی مالی امداد سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت درخواستگزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کے لاک ڈان کے دوران وکلا بے حد پریشان ہیں محکمہ قانون اور خزانہ والے ٹال رہے ہیں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے وکلا کی مالی مدد کرنے کا حکم دیا ہے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے تو پھر ہم سندھ ہائیکورٹ بند کردیتے ہیں جس کو دیکھو وہ آکر کہتا ہے لاہور ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے وہ فیصلہ کیا تو ہم کیا کریں، کیا ہم سب لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں ہم سندھ حکومت اور یہاں کے معاملات دیکھنے کے لیے بیٹھے ہیں، عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کے اس صورتحال میں ہم سب پریشان ہیں، پریس ایسوسی ایشن، ویلڈنگ ایسوسی، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن وغیرہ سب پریشان ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کے وکلا کی مالی امداد کے لیے سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی ہے وزیر اعلی سندھ کے پاس صوبائی وزیرِ خزانہ کا بھی چارج ہے، وزیراعلی کی منظوری کے بعد معاملہ سندھ کابینہ کو بھیجا جائے گا جس پر عدالت نے کہا کے 28 مئی کو سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کی گئی ہے اب دیکھنا ہوگا کے سندھ حکومت اس پر کیا فیصلہ کرتی ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔