مدثرنذرنے مشکل وقت میں بڑی حوصلہ افزائی کی:عابدعلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے بلے باز عابدعلی نے سابق ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ٹیسٹ اوپنر عابدعلی نے سابق ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدثر نذر چلے گئے لیکن وہ بہت یاد آتے رہیں گے۔مدثر نذر چلے گئے ہیں لیکن وہ یاد آتے رہیں گے۔انہوں نے مشکل وقت میں بہت حوصلہ افزائی کی اور ہر وقت محنت کرنے کے جذبے کو بیدار رکھا۔