ایف اے ایس پروگرام کے مارچ تا مئی کے فنڈز کی ادائیگیاں کل سے شروع کر دی جائیں گی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ایجو کیشن فائونڈیشن کے ایف اے ایس پروگرام کے مارچ،اپریل اور مئی 2020ء تک کے فنڈز کی ادائیگیاں کل سے شروع کر دی جائیں گی جبکہ ای وی ایس اور این ایس پی پروگرامز کے مئی تک کے فنڈز پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیںاس کے علاوہ تمام پروگرامز کے جون کے فنڈز بھی دو ہفتوں میں جاری کردئیے جائیں گے مزید براں ترجمان پیف نے بتایا کہ گورنمنٹ آف پنجاب نے سی ایم آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں پیف پارٹنرز کے تمام مسائل حل کردیے ہیں جبکہ سکول کھلنے کے بعد تمام بچوں کی 100فیصد تصدیق کے بعد تمام سکولوں کی ادائیگی ،بقایا جات کے ساتھ کر دی جائے گی۔