ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں رواں سال مئی تک 7.7فیصد اضافہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بور ڈ آف ریوینیو نے ماہ مئی 2020 میں وصول ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق مئی 2020 میں کل ٹیکسز اور ڈیوٹیز 227 ارب حاصل ہوئے۔ایف بی آر نے رواں سال مئی 2020 تک حاصل ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جس کے مطابق کل حاصل کردہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز مئی 2020 تک 3518 ارب ہیں جو کہ پچھلے سال 3266 ارب تھے اس طرح 7.7 فیصد زائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز حاصل ہوئے۔کرونا وبا کے پھیلاو ' اقتصادی مندی اور کاروباری بندش کیبا وجود ایف بی آر نے روااں ما لی سال کے3908 ارب کیریونیو ہدف کا نوے فیصد ریوینیو حاصل کر لیا ہے۔