بینظیرہسپتال میں گالی گلوچ ، زدو کوب کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ وارث خان نے بینظیر بھٹو ہسپتال میں مریض کے جاں بحق ہونے پر ورثاء کے شدید ردعمل کے دوران ہسپتال کے عملے سے گالی گلوچ ، زدو کوب کرنے اور داخلی گیٹ کے شیشے توڑنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا پولیس کو وارڈ ماسٹر محمود اقبال نے درخواست دی کہ ایک مریض ملک خداداد بعمر 70 سال ہسپتال میں وفات پا گیا جس کے لواحقین نے وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود نرسوں کو گالی گلوچ کی ایک نرس سٹاف ٹینا ،وارڈ بوائے عرفان اور سکیورٹی گارڈ اصغر کو زدوکوب کیا وارڈ کے داخلی گیٹ کے شیشے توڑ دیئے ۔