راجہ پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ پیر کو سماعت کے دوران پیراں غائب اور ساہووال ریفرنس میں درخواست بریت پر فیصلہ ہونا تھا لیکن عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس کے فیصلہ کیلئے 25 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کی تھی جس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔