یوٹیلٹی اسٹورزکے ملازمین کیلئے 6 ماہ احتجاج پر پابندی عائد کرنے کی سفارش
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے آئندہ 6 ماہ کے لیے ہڑتال اور احتجاج پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت صنعت و پیدوار کی درخواست پر وزارت داخلہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں لازمی سروسز ایکٹ کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن میں لازمی سروسز ایکٹ کی منظوری دے گی۔