چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خاتون شہری نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خاتون شہری نے ہنگامہ کھڑا کر دیا سپریم کورٹ اسلام آباد میں داخل ہونے والی خاتون ساعقہ اشفاق کو جب چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو اس نے سپریم کورٹ عمارت میں ہنگامہ برپا کردیا خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کر کے انکو لاک ڈاون کے حوالے سے بات کرنی ہے تاہم مجھے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔