نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر یلو کمسن ملازمہ بچی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے علاقے میں واقع نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر یلو کمسن ملازمہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناکرتشددکرکے قتل کردیا گیا واقعہ میں ملوث میاں بیوی گرفتار کرلئے گئے ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے بتایا کہ آٹھ سالہ زہرہ بی بی، حسن صدیق ولد شیخ محمد صدیق کے گھرکام کرتی تھی اس کے والدین جنوبی پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ کے رہائشی ہیں بچی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے گئے ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی سیکیورٹی نے بچی کی نازک حالت میں ہسپتال منتقلی کی اطلاع علاقہ تھانہ کو دی تو ایس ایچ او روات کاشف اقبال پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہسپتال میں ڈاکٹر ز بچی کو طبی امداد دے رہے تھے ایس ایچ او نے وقوعہ کی ایف آئی آر نمبر538/20 اقدام قتل ، زیادتی کی دفعات324 . 376/34 ت پ درج کی ابتدائی طور پر بچی کے زخمی ہوکر بیہوش ہونے کی وجہ ملزم حسن صدیق نے یہ بتائی کہ پالتو طوطے پنجرے سے اڑانے پر میری بیوی طیش میں آگئی اور اس نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ایس ایچ او نے ہسپتال میں ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا لیا کہ بچی کے نازک حصے سے خون بہہ رہا تھا اور اسے زخم تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بچی سے زیادتی بھی کی گئی ہے پولیس نے ملزمان میاں بیوی کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 302 ت پ بھی شامل کرلی ، نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی۔