پٹرو لیم مصنو عات میں کمی کے بعدکرا یوں میں بھی کمی لائی جا رہی ہے،کمشنر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے پیر و دھائی جنرل بس سٹینڈ کے دورے کے مو قع پر وہاں موجود انتظا ر گا ہ و دیگر مسا فری سہو لیات کا جائزہ لیا اورپچھلے دورے کے دوران دی جا نے والی ہدا یات پر عملدرآمد کا تنقید ی جا ئزہ لیتے ہو ئے ضروری ہدا یات جا ری کیںکمشنر نے مز ید کہا کہ حکومت پنجاب کی جا نب سے عو ام کو معیا ری اور آ را م دہ سفر ی سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لئے کو ششیں جاری ہیں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ریجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی کی جا نب سے کر ا یہ نا مہ پر عملدآمد کو یقینی بنا نے کے لئے روٹ چیکنگ باقاعدگی سے جا ری ہے نیزپیٹرو لیم مصنو عات میں کمی کے بعد مقررہ کرا یوں میں بھی کمی لائی جا رہی ہے تا کہ شہر ی اس سے بھرپور طور پر مستفید ہو سکیں کمشنر راولپنڈی نے اڈے کے ارد گرد موجود تجا وازات کے فوری خا تمے کیلئے ہدا یات جا ری کیں اور کہا کہ یہ تجا وازات شہر یوں کے نقل و حمل میں د شواری پیدا کر نے کے ساتھ ساتھ ٹر یفک کے بہائو کو متا ثر کر تا ہے اسکے علاوہ اڈے میں موجودہ سر کا ری پرا پر ٹی پر قائم دوکا نوں اور ہو ٹلوں کے کرا یہ جات جو کہ 1993سے فر یز ہیں ان کو موجودہ ریٹ کے مطابق استدلال میں لا کر تفصیلی ر پورٹ پیش کی جا ئے تا کہ جائز کرا یہ مقر ر کر کے حکو متی خز انے کو پہنچنے والے نقصان کا جلد از جلد ازالہ ممکن بنا یا جائے پبلک ٹرا نسپورٹ میںکورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنایاجائے۔ اس سلسلے میں بسو ںاور منی بسوں میں تین فٹ کا سما جی فاصلہ، ہر ٹرپ کے بعد بس کو ڈس انفیکٹ کرنا، مسافروں کے لئے ما سک و گلوز کا ستعمال ، مسافروں ،ڈرا ئیو ر زو کنڈ یکٹرز کا گاڑی میں جا نے سے پہلے ٹمپر یچر چیک اورکنڈ یکٹرکو کیش ڈراپ با کس مہیا کیا جائے۔