شتکار مونگ پھلی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کاشتکار مونگ پھلی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں۔ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں۔ پہلی گوڈی کاشت کے تین یا چار ہفتے بعد جبکہ دوسری گوڈی اس وقت کریں جب فصل پھول نکالنے والی ہوتاکہ پھولوں سے سوئیاں نکلنے کے بعد نرم زمین میں بآسانی داخل ہوسکیں۔ جب فصل پھلیاں بنا رہی ہو تو اس وقت گوڈی فصل کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے کیونکہ گوڈی سے سوئیاں برُی طرح متاثر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں پھلیاں کم بنتی ہیں اور پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔ مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے۔ پنجاب میں مونگ پھلی کے زیر کاشت رقبہ کا87 فیصد چکوال، اٹک اور راولپنڈی کے اضلاع پر مشتمل ہے۔