افغانستان: تشدد کے واقعات میں خاتون اور 7 بچے جاں بحق
کابل (انٹر نیشنل ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں ہوئے اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے جس میں ایک مقامی ٹی وی چینل کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تنظیم کی ایک ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق خورشید ٹی وی کے اہلکاروں کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہ افغانستان کی مرتد حکومت کے حامی تھے‘ اس ٹی وی کی ایک بس سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئی تھی جس کے نتیجے میں دو کارکن ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ دوسری طرف افغانستان میں تشدد کے دیگر واقعات میں مزید آٹھ افراد مارے گئے ہیں جن میں سے ایک خاتون اور باقی سات بچے ہیں۔