ٹک ٹاک پر ریاضی‘ سائنس کے 16سالہ استاد کے 6لاکھ فالورز
نیویارک(نیٹ نیوز) نیویارک کے 16 سالہ الیکسس لورریز نے ٹک ٹاک کے غیرسنجیدہ پلیٹ فارم کو سائنس اور ریاضی کی سنجیدہ تدریس کے لیے استعمال کیا ہے۔ ٹک ٹاک رقص کے چیلنج اور مزاحیہ خاکوں سے بھرا ہوا ہے لیکن اسی پلیٹ فارم پر انہوں نے فروری 2020 سے تدریسی ویڈیوز جاری کرنا شروع کی۔ان کے فالورز کی تعداد6لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ مختصر اور جامع اسباق تیار کئے ہیں اور اب انہیں ٹِک ٹاک ٹیوٹر کا خطاب مل چکا ہے۔