ملک بشیر اعوان کی اعوان برادری کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ملک غلام ربانی اعوان
پنڈی گھیب (نامہ نگار ) ملک غلام ربانی اعوان نے کہا ہے کہ تنظیم الاعوان پاکستان کے سابق مرکزی صدر ملک بشیر اعوان آف خوشاب کی اعوان برادری کے لیئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کااظہار انہوںنے ملک بشیر اعوان کی گیارویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ انکے لگائے ہوئے پودے آج تناور درخت کی صورت اختیار کرچکے ہیں جنکے سائے سے اعوان برادری مستفید ہورہی ہے ملک بشیر اعوان نے ہمیشہ اعوان برادری کو سر فخر سے بلند کیا ۔