عمران ، اشرف غنی ملاقات کا خیرمقدم ، دونوں ملکوں کے تعلقات علاقائی تعاون ، ترقی کیلئے اہم ہیں : زلمے خلیل
نیویارک (نوائے وقت نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاک افغان تعلقات کو علاقائی تعاون‘ ہم آہنگی کا اہم جزو قراردیدیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے او آئی سی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کاکہنا تھا پاک افغانستان تعلقات علاقائی تعاون‘ ہم آہنگی‘ ترقی کیلئے اہم موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا امریکہ افغان امن کے سلسلے میں معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔