ہالی ووڈ کرائم فلم "دی ڈیٹ کلیکٹر"کانیا ٹریلر جاری

Jun 02, 2018 | 14:01

ویب ڈیسک

دبئی (اے این این )ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم دی ڈیٹ کلیکٹر (The Debt Collector)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جیسے وی جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مارشل آرٹسٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک مافیا کیلئے وصولی کاکام شروع کردیتا ہے تاہم اس ہی دوران وہ مصیبت میں گِھر جاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار اسکاٹ ایڈکنز سمیت ٹونی ٹوڈ،لوئس مینڈیلر،رابرٹ رسلر،سلینا لو،نیہان گر،ڈیوڈ ولیم اور سارہ فنلے شامل ہیں۔چارلس آرتھر اور اسکاٹ ایڈکنز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 5جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں