امریکا میں مئی کے مہینے میں روزگار کے تقریبا سوا دو لاکھ نئے مواقع پیدا ہوئے جس سے ملک میں بے روزگار ی کی سطح3.8 فیصد تک گر گئی جو گذشتہ 18 برسوں کی کم ترین سطح ہے۔لیبر ڈ یپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہوئے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں کارکنوں کے فی گھنٹہ معاوضے میں 2.7 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم تنخواہوں میں اضافے کی شرح بدستور کم رہی جو ایسے حالات میں ، جب بے روزگاری کی سطح بہت کم ہو،تنخواہوں میں بالعموم اضافہ نہیں ہوتا۔رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تقریبا 9 سال سے جاری اقتصادی پھیلا کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم کاروباری ادارے اور آجر حالیہ عرصے میں عالمی تجارتی تنازعات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔جاب مارکیٹ سے امریکی بڑے پیمانے پر فیض یاب ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائی سکول گریجویٹس میں بے روزگاری کی سطح 3.9فی ہے جو 17 سال کی کم ترین سطح ہے، جب کہ سیاہ فام امریکیوں میں بے روزگاری کا تناسب 5.9 ہے، جو کم تر سطح کا ایک اور ریکارڈ ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024