ضلع کونسل وہاڑی‘ 12 ارب کے ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے

Jun 02, 2018

وہاڑی (نامہ نگار) ضلع کونسل میں 12ارب کے ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے افسروں اور ٹھیکیداروںکی ملی بھگت سے ٹھیکوں کی بندر بانٹ ،ناقص میٹریل اور ایکسس آف مالیت کے ذریعے 2سے 3ارب روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا دیا تفصیل کے مطابق محمدحنیف عبدالرشید، اے ڈی صابر ،عقیل احمد ، محمد آصف و دیگر نے بتایا کہ ضلع کونسل میں اب تک مختلف ترقیاتی کاموں کے تین مرتبہ ٹینڈر ہو چکے ہیں جن کی مالیت تقریباً 12ارب بنتی ہے ان ٹینڈروں میں چئیرمین ورکس کمیٹی، چیف آفیسر ایکسیئن ایس ڈی او اور ٹھیکیداروں نے بندر بانٹ کر کے من پسند ٹھیکیداروں کو الاٹ کئے اور ترقیاتی کاموں میں تمام تر ناقص میٹریل استعمال کرنے کے ریکارڈ توڑ دئے ہیں جنہیں کوئی چیک کرنے والا نہیں اینٹی کرپشن نے بھی ضلع کونسل کے ترقیاتی کاموں کا معیار چیک کرنے کی درجنوں درخواستیں سرد خانے میں ڈال دی ہیں انہوں نے چیئرمین نیب اور ڈی جی انٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کونسل کے ترقیاتی کاموں کا معیار چیک کی اجائے اور قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں