مسلم لیگ (ن) کی داخلی و خارجی پالیسیاں قومی مفاد کی آئینہ دار ہونگی: اشرف وڑائچ
مسلم لیگ (ن) کی داخلی و خارجی پالیسیاں قومی مفاد کی آئینہ دار ہونگی: اشرف وڑائچ
قلعہ دیدارسنگھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی داخلی و خارجی پالیسیاں قومی مفاد کی آئینہ دار ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے ڈیرہ مانیاں میں آرائیں،رانا ،رحمانی،انصاری برادری کے زیر اہتمام زاہد المحسن کی طرف دئیے گئے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نامزد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سابقہ پارلیمنٹ میں نہیںتھے ۔مگر و ہ مسلسل ڈکٹیٹر پرویز مشرف اور صدر زرداری کی غلطیوں کا باریک بینی سے جائزہ اور پاکستان کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرتے رہے۔ وفاق اور صوبوں میں ہماری حکومت ایسا کوئی اقدام نہیں کرے گی۔جو پرویز مشرف اور صدرزرداری کے انجام بدکی بنیاد بنے۔ وفاق میںمیاں نواز شریف جبکہ پنجاب میں میاں شہباز شریف کا دور اقتدار گڈ گورننس کے معیار پر پورا اترے گا۔ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھرپور برتری ملنے پر مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کے خدشات اور تحفظات دور ہوں گے۔ ہماری قیادت کی سنجیدہ معاشی اصلاحات سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا دور دورہ ہوگا۔ اس موقع پر چوہدری ہارون، جمشید وڑائچ، یعقوب ساہی ، چوہدری عابد مہر،صابر علوی،نائب ناظم طارق ساہی، قاری عطاءالمحسن ، یاسر عرفات اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔