بک شیلف....”فوٹو گرافی گائیڈ“

بک شیلف....”فوٹو گرافی گائیڈ“

Jun 02, 2013

ڈاک ایڈیٹر

فوٹو گرافی نہ صرف ایک فن ہے بلکہ ایک انتہائی خوبصورت خاموش زبان بھی ہے جس کے ذریعے پیشہ ور فوٹوگرافر یا ایک عام شخص اپنے جذبات کی عکاسی کرتا ہے ۔ پرانے دور میں کیمرے صرف پروفیشنلز کے پاس ہوا کرتے تھے‘ گھروں میں تو شاذ شاذ ہوا کرتے تھے‘ جن سے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بنائی جاتی تھیں‘ لیکن آج کے دور میںنئی تکنیک نے اس میدان میں ایک ایسا طوفان برپا کر دیا جس سے اس فن میں موجود مشکلات دور ہو گئیں۔اگر کہیں اس فن میں حائل کوئی دقت چھپی رہ گئی تھی تو اسے برائن پیٹرسن کی کتاب ”فوٹوگرافی گائیڈ“ نے دور کردیا۔ برائن پیٹرسن کی اس کتاب کا ترجمہ طاہر منصور فاروقی نے کیا ہے۔ برائن نے کیمرے کے تمام خدوخال سے لیکر اس میں استعمال ہونیوالے مختلف لینز‘ ڈیفیوزر ‘ لائٹ ایفیکٹس کے بارے میں نہایت تفصیل سے بتایا ہے۔ مختلف فاصلوں سے Object کو شوٹ کرتے وقت کیمرے کا اپرچر‘ سپیڈ اور زاویہ کیا ہونا چاہیے‘ یہ تمام تفصیلات اس کتاب میں درج کردی گئی ہیں۔ آپ ایکسپوزر سمجھنا چاہتے ہیں‘ اپنی تصاویر میں تخلیق کا عنصر پیدا کرنا چاہتے ہیں‘نیچر‘ لینڈ سکیپ‘ کلوزاپ‘ تخلیقی تکنیک مثلاً بارش‘ چلتی گاڑی سے منظرکشی‘ ایکوپمنٹ اور پوسٹ پروسیسنگ سافٹ ویئر کے بارے میں قابل عمل مشورے اس کتاب میں موجود ہیںجو پروفیشنل ‘ نان پروفیشنل فوٹوگرافر کیلئے مفید ہو سکتے ہیں۔ برائن کی وجدانی فوٹو گرافی سے لبریز یہ گائیڈ یقیناً ہر کیمرہ بیگ میں موجود ہونی چاہیے۔ دیدہ زیب ٹائٹل کے ساتھ 276 اعلیٰ صفحات پر مشتمل یہ کتاب تخلیقات پبلشر 6۔ بیگم روڈ لاہور نے شائع کی ہے جس کی قیمت 1250/- روپے ہے۔ فون: 042-37238014 (تبصرہ: سلیم اختر)

مزیدخبریں