بھارت میں پاکستانی کبوتروں کی مانگ میں اضافےکےباعث بھارتیوں نے اسے تجارت کا ذریعہ بنالیا ہے ۔
بھارتی ریاست پنجاب کے ایک گاؤں ڈوکے میں پاکستانی کبوتروں کی تجارت کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ تاجر پرگت سنگھ نے کہا کہ ان کا گائوں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے جس کی وجہ پاکستانی کبوتر اکثر ان کے علاقے میں آجاتے ہیں، سرحد پرخاردارتاریں لگی ہونے کے باعث کوئی انھیں لینے نہیں آتا اس لئے وہ انھیں پکڑکر بیچ دیتے ہیں ۔پرگت سنگھ نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی کبوترچار سو سے چھ سو روپے میں فروخت ہوتا ہےاور بھارت کے دور دراز علاقوں سے کبوتر پالنے کےشوقین لوگ ان کے گائوں میں آکر پاکستانی کبوتر خریدتے ہیں۔ کبوتروں کی تجارت کرنیوالے ایک اور تاجر روی نے کہا کہ انکے گاؤں کےغریبوں کی کمائی کا یہ واحد ذریعہ ہے ۔